محبوب نگر میں آج محفل نعت شہ کونین ﷺ

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد ابراہیم شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد کے استقبال میں محفل نعت پاک حضور اشرف الانبیا تاجدار مدینہ ﷺ آج 25 صفر 19 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ باولی محبوب نگر منعقد ہے جس کی نگرانی محمد مشتاق حسین نقشبندی القادری کریں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر شاہ محمد یوسف شریف قادری شرفی ، محمد عبدالجلیل صدیقی ، جناب محمد اسحاق سیٹھ قادری ، محمد عبدالوہاب ، محمد عبدالرشید شرکت کریں گے ۔ محفل کا آغاز حافظ و قاری محمد برہان محبوب شرفی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد عبدالعزیز معدومؔ نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔ شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی نے تمام نعت خواں حضرات و سامعین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔