محبوب نگر ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر مجلس انتظامی ڈاکٹر خواجہ معین الدین نقشبندی کی اطلاع کے بموجب یکم ؍ جنوری جمعرات کو بعد نماز مغرب تا عشاء دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں ہفتہ واری محفل درود و قصیدہ برداہ برائے خواتین و طالبات مقرر ہے۔ حافظہ حسنیٰ فاطمہ صدر معلمہ کا خطاب ہوگا۔ خواتین بالخصوص اسکولس اور کالجس کی طالبات سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔