محبوب نگر میں آج جلسہ و نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر /16 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) انجمن فیضان شرعیہ کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ بہ یاد حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربیؒ و حضرت محمد انواراللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ بتاریخ 17 مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنے بادشاہ ؒمحلہ بادشاہ باؤلی زیر نگرانی حضرت ظہیری شاہ صاحب چشتی منعقد ہوگا ۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا سید چندا حسینی گوگی شریف ، مولانا محمد محسن پاشاہ قادری ، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی ) مولانا حافظ زبیر علی مخاطب کریں گے ۔ بعد اختتام جلسہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی الحاج صادق فریدیؔ منعقد ہوگا ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر سید امین الدین قادری ، محمد سلطان الدین چشتی ، نور آفاقی ، شاہ محمد یوسف شریف قادری ، الحاج حلیم بابرؔ ، ڈاکٹر خالق اختر ، مشتاق حسین نقشبندی اور منان رہبر شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض عزیز معدوم انجام دیں گے ۔