محبوب نگر ۔ 3 ۔ مارچ ( فیاکس ) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام ماہانہ جلسہ بعنوان بہ یاد امام طریقت شیخ العارفین حضرت سید احمد کبیر رفاعی ؒ و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ آج 4 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین قطب محبوب نگر حضرت برہنہ بادشاہ ؒ محلہ بادشاہ باولی مستقر محبوب نگر منعقدہ جلسہ کا آغاز حافظ برہان محبوب شرفی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس مقدس جلسہ کو حضرت ظہیری شاہ چشتی القادری ، مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی ، مولانا سید بختیار الدین انصار چشتی ، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری شرفی مخاطب کریں گے ۔ بعد اختام جلسہ غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ زیرنگرانی حضرت حلیم بابر صدر بزم کہکشاں منعقد ہوگا ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر عمدۃ اشعراء حضرت نور آفاقی ، ظہیر ناصری ، جناب صادق فریدی ، ڈاکٹر خالق اختر ، محمد سلطان چشتی ، محمد یوسف قادری شرفی ، محمد رفیق احمد چشتی القادری شرکت کریں گے ۔ عبدالعزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔ شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی ، بانی محفل کی دعا پر جلسہ و مشاعرہ کا اختتام عمل میں آئیگا ۔