محبوب نگر میں آج جلسہ فضائل امام حسینؓ

محبوب نگر ۔ 21۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) عاشور خانہ گراؤنڈ رامیا باؤلی نزد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن محبوب نگر پر جلسہ ’’ حضرت سیدنا امام حسینؓ ، فضائل اور سیرت طیبہ ‘‘ 22 نومبر ہفتہ کو بعد نماز عشاء منایا جارہا ہے ۔ مفتی محمد حنیف قادری ، مولانا سید بختیار الدین مخاطب کریں گے ۔ صدارت جناب محمد عبدالجلیل نقشبندی ، محمد عثمان قادری نگران کار ہونگے ۔ محمد عبدالعزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔