محبوب نگر /31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ شجاعت علی امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر کے بموجب شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند محبوب نگر کی جانب سے جلسہ سیرت النبیﷺ یکم فروری بروز پیر دو بجے دن بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسہ کی صدارت محترمہ ناصرہ خانم ناظم حلقہ تلنگانہ کریں گی۔ محترمہ ارجمند رضوی معاون ناظمہ حلقہ تلنگانہ اور محترمہ معراج سلطانہ علاقائی ناظمہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ شہریان محبوب نگر بالخصوص خواتین و طالبات سے جلسہ میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔