محبوب نگر میں آج جلسہ بہ یاد حضرت صدیق اکبرؓ

محبوب نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) سید ابراہیم حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام سالانہ مرکزی جلسہ فضیلت امیرالمومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ آج 17 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد خضری محلہ شاہ صاحب گٹہ زیرنگرانی حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری ، سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید مردان علی شاہ قادری منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ الیاس علی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت محمد طیب شرفی ، عبید رضا پیش کرینگے اور بارگاہ صدیق میں منقبت محمد شاکر علی پیش کرینگے ۔ اس جلسہ کو مولانا حافظ محمد منیرالدین قادری بانی الحرمین ، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری اسکالر فارسی ، مولانا حافظ زبیر علی مخاطب کریں گے ۔