محبوب نگر میں آج جاب میلہ

بے روزگار نوجوان ضلع کے کسی بھی منڈل میں کام کرنے کیلئے تیار رہیں
محبوب نگر /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر پی چندر شیکھر ریڈی پی ڈی ڈی آر ڈی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ آج یعنی 17 نومبر کو کلکٹریٹ کے احاطہ میں واقع سیٹما آفس میں ضلع کے بے روزگار افراد کے لئے جاب میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ویٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام 40 فیلڈ آفیسرس کی جائدادوں پر تقررات کے لئے انٹرویوز لئے جائیں گے، جس کے لئے قابلیت کم از کم ایس ایس سی، غیر شادی شدہ اور عمر 19 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ منتخب امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ضلع کے کسی بھی منڈل میں کام کرنے کے لئے تیار رہیں۔ تنخواہ ماہانہ 5 ہزار کے علاوہ ٹی اے اور ڈی اے کی سہولت بھی رہے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 7674995321 یا 7674995358 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔