محبوب نگر 22 ڈسمبر (فیاکس) سید یوسف علی باب سکریٹری ٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کے بموجب 23 ڈسمبر منگل صبح گیارہ بمقام سوامی وویکا نندا کالج محبوب نگر میں فخر کشمیر و فخر ہند ڈاکٹر روئیدہ سلام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی جائے گی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر روئیدہ سلام کا اہم ترین معلوماتی خطاب ہوگا ۔ قارئین جانتے ہوں گے کہ ڈاکٹر روئیدہ سلام کی شخصیت اس لئے بھی منفرد اور قابل تقلید ہیکہ انہو ںنے شادی کر کے گھر بسانے کے بجائے علم کی جستجو میں اپنی زندگی کے پیش بہا لمحات کا برتاو روا رکھا ہے۔ انہوں نے پہلے ایم بی بی ایس کر کے علم طب میں اپنا لوہا منوایا پھر ان کی تشنگی علم نے انہیں آگے بڑھایا۔ انہوں نے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سرویس کا امتحان کامیاب کیا پھر انہوں نے سیول سروس کا امتحان دیا اور ریاست جموں و کشمیر کی پہلی خاتون آئی پی ایس آفیسر کہلائیں ۔ محترمہ ڈاکٹر روئیدہ سلام سلام کو آگے بڑھانے میں کشمیر کے آئی پی ایس عہدیدار جناب عبدالغنی میر نے انہیں آئی پی ایس بننے کے سلسلہ میں نہایت حوصلہ اور عملی تعاون دیا ہے ۔ ڈاکٹر ڈاکٹر روئیدہ سلام جیسی مثالی شخصیت کو دیکھنے انہیں سننے اور خصوصا طلباء ان سے تحریک حاصل کرنے کیلئے ان کی تہنیتی تقریب میں شرکت ضرور کریں۔ اس اہم ترین تقریب کے مہمانان خصوصی پروفیسر مسعود احمد،ڈائرکٹر وشواشوانی گروپس حیدرآباد ، محمد ابراہیم خلیل ،ڈائرکٹر سوامی وویکا نندا ڈگری کالج شرکت کریں گے ۔