محبوب نگر میںگاندھی جینتی تقریب

محبوب نگر۔3اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کُل جماعتی مسلم قائدین رابطہ کمیٹی کی جانب سے مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ۔صدارت محسن خان نے کی جبکہ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ و کونسلر غلام غوث صدر لبیک سوسائٹی ‘مرزا قدوس بیگ ‘ محمد تقی حسین تقی ‘ شیخ عبداللہ ‘ محمد صمد خان نے شرکت کی ۔ تمام شرکاء نے گاندھی جی کے قتل کو اصل دہشت گردی قرار دیا اور افسوس ظاہر کیا کہ ان کے قائل ہی آج ملک پر حکمران ہیں ۔ جلسہ میں محمد ابراہیم قادری ‘ حافظ محمد ادریس سراجی ‘ محمد اظہر علی ‘ سید امجد علی ‘ ذوالفقار علی وغیرہ موجود تھے ۔