محبوب نگر میںودیا والینٹرس معاوضہ سے محروم

محبوب نگر۔3اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں ساکشرا بھارت اسکیم کے تحت 64 منڈلوں میں 1332 والینٹرز کے علاوہ 2664 دیہی والینٹرس بھی کارگذار ہیں لیکن انتہائی افسوس کی بات ہیکہ ان والینٹرز کو جنوری 2014ء سے معاوضہ سے محروم رکھا گیا ہے ۔ ایک دیہی والینٹرس کو 2000روپئے اعزازی معاوضہ دیا جاتا ہے ۔ اس حساب سے جملہ 4.79 کروڑ روپئے والینٹرز کو دیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں آمد و رفت کے اخراجات کو گذشتہ 2برسوں سے واجب الادا ہیں ۔ اس سے صاف ظاہر ہیکہ مرکزی حکومت اسکیم کا بڑا ڈھنڈورا پیٹتی ہے کہ اس کے تحت دیہات کے عوام کو صرف شناسی کرائی جاتی ہے ۔ بوجاراجو ڈپٹی ڈائرکٹر آڈلٹ ایجوکیشن نے ’سیاست نیوز‘ کو بتایا کہ یہ سچ ہیکہ والینٹرز کو بقایا جاتا ادا شدنی ہیں ۔ اس تعلق سے تجاوز حکومت کو روانہ کردی گئی ہیں اور عنقریب یہ رقومات ادا کردی جائے گی ۔ والینٹرس امید لگائے بیٹھے تھے کہ دسہرہ تہوار تک یہ رقومات وصول ہوں گی تو تہوار بڑی خوشی سے منایا جائے گا لیکن انا کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور ان کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے ۔