محبوب نگر میںخانگی جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج جاب میلہ

محبوب نگر /3 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر کلکٹریٹ کے احاطہ میں جی ایم ایم کونسلنگ سنٹر میں خانگی جائیدادوں پر تقررات کیلئے 4 جولائی کو صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کی اطلاع ڈی آر ڈی او اوپندر ریڈی نے دی ۔ انہوں نے صحافتی بیان میں بتایا کہ اولڈ ایج ہوم میں کیر نرسنگ اسٹاف کی 30جائیدادوں پر تقررات کیلئے ساتویں جماعت کامیاب اور اے این ایم عمر 18 تا 45 سال ہو راست انٹرویو دے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9398144712 یا 08542-251515 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔