حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) محبوبہ کی کسی اور سے شادی طئے کرنے پر دلبرداشتہ عاشق نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ وجئے نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وجئے پیشہ سے بیانڈ ماسٹر تھا جو سنجے گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔پڑوسی کی لڑکی سے دل دے بیٹھا تھا لیکن لڑکی کے والدین اس کی ایک طرفہ محبت کو قبول نہیں کیا ۔ والدین نے اپنی لڑکی کی شادی کسی اور لڑکے کے ساتھ طئے کردی تھی ۔ وجئے اپنی علاقہ کی ایک لڑکی سے عشق کرتا تھا اور دونوں آپس میں محبت کرتے تھے تاہم لڑکی کے گھر والے وجئے سے لڑکی کی شادی کیلئے راضی نہیں تھے اور لڑکی کا رشتہ کسی اور جگہ طئے کردیا گیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر وجئے نے کل لڑکی کے مکان کے سامنے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔