سری نگر۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ وہ حلقہ اننت ناگ کے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ہوئی تھیں۔ اسپیکر کوہندر گپتا نے آج اسمبلی سکریٹریٹ میں محبوبہ کو حلف دلوایا۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور عبدالرحمن ویری، وزیر قانون عبدالحق خاں، ایک وزراء اور ڈپٹی اسپیکر ، سکریٹری قانون ساز اسمبلی اور پی ڈی پی جنرل سکریٹری محمد ستراج مدنی موجود تھے۔
بی ایس پی کے جنرل سکریٹری مستعفی
لکھنؤ، 30جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈررہ چکے سوامی پرساد موریہ کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک اور جنرل سکریٹری آر کے چودھری نے آج پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا.مسٹر چودھری نے کہا کہ بی ایس پی صدر مایاوتی کو اب کیڈر اور زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کے بجائے ٹھیکیدار، مافیا اور رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والوں کی ضرورت ہے ۔