جموں ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جہدکار نے کہا کہ اس نے ضلع مجسٹریٹ کے پاس شکایت داخل کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر اور صدر پی پی پی محبوبہ مفتی کے خلاف قومی ترنگا کے بارے میں ان کے مبینہ ریمارکس پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ سریش کھجوریا نے الزام عائد کیا محبوبہ کا پریس کانفرنس میں بیان غدارانہ اور عوام کیلئے اشتعال انگیز ہے۔
جموں ۔ سرینگر شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
بانیہال ؍ جموں ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کلیدی نوعیت کی جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آج پھنسی ہوئی گاڑیوں کی نقل و حرکت کیلئے کھول دیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اسے بھاری برفباری اور بارش کے پیش نظر کئی جگہ مٹی کے تودے گرنے کے سبب بند کرنا پڑا تھا۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں یا سرینگر سے جمعہ کو کوئی تازہ ٹریفک کیلئے اجازت نہیں رہے گی۔