محبوبہ مفتی چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں: عمرعبداﷲ

جموں ۔3 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداﷲ نے چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے کہاکہ وادی میں بدامنی کے دوران صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی اور حکومت کے غیرذمہ دارانہ موقف کی اُنھیں اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ آج ریاستی اسمبلی میں عمرعبداﷲ نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو اس صورتحال کیلئے ذمہ دار نہیں سمجھتی ؟ اگر کوئی ذمہ دار ہے تو وہ صرف آپ (محبوبہ مفتی) اور آپ کی حکومت ہے ۔ عمر عبداﷲ نے کہاکہ چیف منسر کو اقتدار پر رہنے کا کوئی حق نہیں اور وہ ذمہ داری قبول کرنے کیلئے بھی آمادہ نہیں ۔سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر نے کہاکہ جب تین عسکریت پسندوں بشمول برہان وانی کی ہلاکت کے بارے میں اطلاع ملی تو تجربہ کی بنیاد پر یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ صورتحال ابتر ہوگی ۔