حیدرآباد ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اسٹیٹ پریزنس ڈپارٹمنٹ کی بائی سائیکل ریلی ٹیم سماجی کاز کی خاطر ملک کے مختلف علاقوں کے سفر پر ہے۔ یہ ٹیم اب مدھیہ پردیش کی بیتُل ڈسٹرکٹ جیل کی طرف گامزن ہے۔ ڈی جی پریزنس اینڈ سی ایس، تلنگانہ اسٹیٹ کی اطلاع کے بموجب یہ ریلی اب تک سائیکل پر 730 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرچکی ہے۔ وہ عوام کو محبت اور خیرسگالی کے پیام سے واقف کرا رہے ہیں۔ 12 رکنی ٹیم نے کہا کہ اُن کا پُرجوش استقبال ہورہا ہے اور وہ تاحال سینکڑوں افراد سے ملاقات کرچکے ہیں۔