محبت میں ناکامی پر نرس کی خودکشی

شمس آباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں ایک لڑکی نے محبت میں ناکامی پر دواخانہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کے کویتا 22 سالہ پیشہ نرس اکشنا ہاسپٹل شمس آباد متوطن سرکنڈہ ، آمنگل ، محبوب نگر نے 17 جون کو دواخانہ کی تین منزلہ عمارت پر پہونچ کر اپنے عاشق کو فون کرکے شادی کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی ۔ اس نے شادی سے انکار کیا جس کے بعد اس نے عمارت سے نیچے چھلانگ لگادی ۔ جسے زخمی حالت میں خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا اور وہاں سے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ کل رات دوران علاج فوت ہوگئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔