محبت میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز)محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کاچی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 18 سالہ مونیکا نے نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ مونیکا نمبولی اڈہ علاقہ کے ساکن بالا سوامی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی تاہم محبت میں ناکامی سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 24 جون کے دن نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔