حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے کل رات خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ آر رکیتا جو صنعت نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی ۔ اور محبت میں ناکامی سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس صنعت نگر مصروف تحقیقات ہے۔