محبت میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نریڈمیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شراون کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ، نریڈمیڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا علاقہ کی ایک لڑکی سے عاشقی کرتا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس لڑکے کی محبت شاید ایکطرفہ تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔