حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز)محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ سائبر آباد کے علاقہ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس رائے درگم کے مطابق 27 سالہ شیح سمیر واحد علی جو چترا پوری کالونی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا۔ یہ نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔