محبت میں ناکامی ،مالی پریشانی اور امتحان میں ناکامی کے خوف سے تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی مالی پریشانی اور امتحان کے خوف سے دلبرداشتہ تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات سائبر آباد اور حیدرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ سری ناتھ جو آئی ڈی ایچ کالونی کے ساکن ویریش کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ یہ لڑکا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور لڑکی کی ناراضگی سے ذہنی تناو کا شکارہوگیا۔ محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 38 سالہ تنورام جو انجیا نگر گچی باولی میں رہتا تھا کل رات کام کے بعد مکان پہنچ کر اپنے کمرے میں سو گیا جس کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تنورام نے مالی پریشانیوں سے اس طرح کا اقدام کیا ہوگا ۔اپل پولیس کے مطابق 20 سالہ پرتھوی راج جو اندرا نگر رمنتا پور کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا انجینئرنگ سال سوم کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے امتحان کی تیاریاں کررہا تھا اور امتحان میں ناکامی کے خوف کا شکار تھا اس خوف کے سبب و ذہنی تناو کے عالم میں اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔