حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) محبت اور امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ ریشب رائے جو طالب علم تھا ۔ بالاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ امتحان میں ناکامی سے ریشب رائے ذہنی اذیت کا شکار تھا ۔ اس دوران اس کی محبوبہ بھی اس سے روٹ اور اس نے زندگی سے ناراض ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 22 سالہ اے نریش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ضلع میدک کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل دبیرپورہ اور منوہرآباد کے درمیان ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش میں یہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔