مجھے پیدائش پر بوجھ سمجھا گیا لڑکی کا جنم روکنے کی روش غلط

بھوپال ۔ 27 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج یہ انکشاف کرتے ہوئے کہ اُن کی پیدائش کے وقت انھیں ہر کسی نے ’’بوجھ‘‘ سمجھتے ہوئے برائی کی ، کہا کہ لڑکی کی جانچ پر حمل گرادینے کی لعنت پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے ۔ ’’میں پہلی مرتبہ یہ انکشاف کررہی ہوں کہ جب میں پیدا ہوئی تو کسی نے میری ماں سے کہا کہ بیٹی تو بوجھ ہوتی ہے اور اس لئے اُسے ختم کردینا چاہئے ۔ لیکن میری ماں جرات مند رہی اور انھوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں‘‘ سمرتی نے یہ بات ایک طالبہ سے کہی جب اُن سے لڑکیوں کی پیدائش کو روکنے کی لعنت کے تعلق سے دریافت کیا گیا ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ اس طرح کی روش پر روک لگنا چاہئے اور یہ حکومت کیلئے ترجیحی پروگرام ہے ۔