چنور میں زخمی حامیوں کی مزاج پرسی کے موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ خیال
چنور۔13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ہوئے اندارم حلقہ چنور کے واقعہ میں زخمی شخصیتوں کو رکن لوک سبھا پیداپلی بالکا سمن سابق رکن اسمبلی این اودیلو نے الگ الگ مقامات پر پہنچ کر مزاج پرسی کی اور ایک دوسرے پر سخت تنقید کی۔ تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ اندارم میں ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی چنور امیدوار بالکا سمن کی رہائی کے دوران ہوئے زخمی افراد کو بالکا سمن نے حیدرآباد میں زیرعلاج کی مزاج پرسی کرنے کے بعد بالکا سمن نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی جس کے سبب آج مجھے میرے حامیوں نے بچا لیا اور مزید کہا کہ مجھے بچانے میں زخمی ہونے حامیوں کو طبی خدمات میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بہتر سے بہتر علاج فراہم کروانے کے لئے ڈاکٹروں سے مانگ کی۔ اس دوران بالکا سمن نے بتایا کہ مجھے حلقہ اسمبلی چنور سے دور رکھنے میں ناکام افراد نے اس طرح کی قتل کی سازش کی۔ میرے حلقہ اسمبلی چنور کے عوام کی دعاؤں سے میری جان بچ گئی جب تک عوام کی محبت میرے ساتھ ہے۔ مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔ دوسری طرف اندارم سے تعلق رکھنے والا گٹیا نامی شخص زخمی ہونے کے بعد ایم جی ایم ورنگل میں زیرعلاج ہے۔ ودیلو نے مزاج پرسی کی اور بالکا سمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص بالکا سمن پر حملہ نہیں کیا اور کسی پر حملہ کرنے کی مجھے ضرورت نہیں ہے۔ عوام کے درمیان رہ کر سیاست اور عوام کی خدمات کا کردار نبھا رہا ہوں، بالکا سمن کی حرکتیں میں وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ کو دہنی طور پر کمزور بنایا جارہا ہے۔ ان حالات میں حلقہ اسمبلی چنور کے عوام میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ اب دیکھا یہ جارہا ہے کہ چنور اسمبلی حلقہ میں کس کی جانب عوام فیصلہ کریں گے۔