مجوزہ انتخابات میں بی جے پی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ مسلم تنظیمیں

نئی دہلی: اس ملک کے مسلم اپنے مذہبی معاملات میں کسی قسم کی ’’مداخلت‘‘برادشت نہیں کرسکتے اور طلاق ثلاثہ کے مسلئے پر ہم اس کا موثر جواب بی جے پی کو مجوزہ اسمبلی انتخابات میں دیاجائے گا۔

کل ہند تنظیم علماء اسلامی کے قائدین نے مرکزی حکومت کو آج یہ انتباہ دیا۔چند ریاستوں کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کی جانب سے بھگوا پارٹی کو موثر اندازمیں جواب دینے کا انتباہ دیتے ہوئے صدر اے ائی ٹی یو ائی مفتی اشفاق حسین قادری نے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت ملک کو آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر ڈھکیل رہی ہے۔

سنی مسلم لاء کمیشن طلاق ثلاثہ کے مسلئے کو ردکرنے کے لئے جو عوامی رائے طلب کی ہے اس کی ہم سختی کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ مسلم اسکالرس کی جانب سے 18نومبر کو ایک یونیفارم سیول کوڈ اورمرکزی حکومت کے خلاف ایک ریالی جنتر منترسے ’’ پارلیمنٹ مارچ ‘‘ کے عنوان پر نکالی جائے گی۔ مفتی قادری نے کہاک ہزاروں کی تعداد میں مسلمان 18نومبر کوجمع ہونگے تاکہ مودی حکومت کی جانب سے یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کے لئے کی جانے والے کوششوں کے خلاف مظاہرہ منعقد کیاجارہا ہے

انہوں نے کہاکہ عورت کے تحفظ کے نام پر حکومت ہماری شریعت میں تبدیلی کی کوششوں کے خلاف یہ ریالی منعقد کی جارہی ہے۔جنرل سکریٹری مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا شجاعت قادری نے کہاکہ جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد اور فلسطینیوں کے حقوق بھی اس احتجاجی ایجنڈ ہ میں شامل رہیں گے۔