یلاریڈی میں کانگریس کا احتجاج ، سخت کارروائی کا مطالبہ
یلاریڈی ۔ 4 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد کارپوریشن کے انتخابات کے دوران پرانے شہر میں مجلس پارٹی کی زیادتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریسی قائدین نے یلاریڈی اور اس کے منڈلوں پر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مجلسی قائدین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یلاریڈی مستقر پر ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر اور اتم کمار ریڈی پر مجلسی حامیوں کے حملہ پر احتجاج کرتے ہوئے کانگریسی قائدین نے نعرے بلند کئے ۔ مجلس سربراہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین میں ستیش ، رگھوویرگوڑ ، سائیلو ، سری کانت ، ستیم اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی مسٹر محمد علی شبیر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے راستہ روکو منظم کیا گیا ۔ کانگریسی قائدین نے حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تحصیلدار دفاتری کو میمورنڈم دیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل پارٹی صدر شنکر گوڑ ، سرپنچوں میں کشٹیا ، بالامنی ، عبدالقدیر ، نرسمہا ، نعیم ، فتح الدین ، جمیل ، وارڈ ارکان سائی رام ، راجو ، عزیزالدین ، نارائنا ، یادگیری ، منیر ، پرساد ، جئے پال ریڈی ، راج شیکھر ریڈی ، سوامی سے موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بھی کانگریس ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر پر مجلس کارکنوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا کرتے ہوئے کانگریسی قائدین نے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین میں وٹھل ریڈی ، منوہر ریڈی ، سدھاکر ، جئے رام ریڈی موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی میں مسٹر محمد علی شبیر و اتم کمار ریڈی پر حملہ کرنے والے خاطیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریسی قائدین نے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر وینکٹ رام ریڈی ، رفیق ، کشن رامچندر ، پوچا گوڑ ، شنکر گوڑ ، راجی ریڈی موجود تھے ۔ منڈل گندھاری پر کانگریسی قائدین نے مجلس کے خلاف احتجاجی راستہ روکو کیا ۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین شنکر ، تان سین ، شمش الدین ، بالیا ، جئے سری ، قدیر اور دوسرے موجود تھے ۔