مجلس کارپوریٹر نظام آباد ڈیویژن نمبر 29 کی رکنیت برخواست کرنے کا مطالبہ

نظا م آباد:22؍ مئی ( محمد جاوید علی)ایم اے فہیم صدر ٹائون مجلس نظام آباد و ڈویژن نمبر 29 کے کارپوریٹر کے خلاف ان کے حریف آزاد امیدوار عبدالنعیم نے کمشنر میونسپل کارپوریشن سے شکایت کرتے ہوئے انہیں رکنیت سے برخواست کردینے کی خواہش کی۔ عبدالنعیم نے اپنی شکایت بتایا کہ ڈویژن نمبر 29 سے منتخب کارپوریٹر فہیم الدین عرف ایم اے فہیم پرچہ نامزدگی کے موقع پر اپنے بچوں کی تفصیلات کا غلط حلف نامہ داخل کرتے ہوئے انتخابات میں مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ GHMCایکٹ 1955 انڈر سکشن 21-B اور اے پی میونسپل ایکٹ 1994 دفعہ 192 IPC کے تحت ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی رکنیت کو فوری برخواست کردینے اور انہیں حلف لینے نہ دے واضح رہے کہ عبدالنعیم نے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈویژن نمبر 29 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرتے ہوئے 331 ووٹ حاصل کئے تھے اور مجلس کے منتخب امیدوارایم اے فہیم کو 1147 ووٹ حاصل ہوئے تھے اور کانگریس کو 316 ووٹ حاصل ہوئے تھے عبدالنعیم نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 1995 ء کے بعد ایم اے فہیم کو 3 لڑکے اور ایک لڑکی ہیں۔ عبدالنعیم نے الیکشن کمیشن وضلع کلکٹر و اسپیشل آفیسر میونسپل کارپوریشن کو بھی کاپس روانہ کیا ہے۔ 1995ء کے بعد دو سے زائد بچے ہونے پر انہیں مقابلہ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے غلط حلف نامہ داخل کرتے ہوئے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے پر ان کی رکنیت برخواست کئے جانے کے امکانات ہیں ۔