مجلس کارپوریٹرس کے خلاف مقدمہ و سماعت ملتوی

نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلسی کارپوریٹرس کیخلاف 2سے زائد بچے ہونے کی نظام آباد کی عدالت میں کی گئی شکایت پر بحث و مباحثہ کے بعد کیس کو 30 ؍ مئی تک ملتوی کیا گیا تھا فاضل جج نے اس کیس کو 2؍ جون تک ملتوی کردیا ۔ واضح رہے کہ مجلس کے منتخب 4 کارپوریٹرس ڈیویژن نمبر 29 کے ایم اے فہیم، ڈویژن نمبر 25 کارپوریٹر فاطمہ زہرا، ڈویژن نمبر 36 کے کارپوریٹر نجملہ سلطانہ اور ڈویژن نمبر 39 کے کارپوریٹر شیخ عظیم الدین کے خلاف پنچایت راج ایکٹ 1995کے تحت 2 سے زائد بچے ہونے کی عدالت میں حریف امیدواروں نے شکایت کی تھی

اور انہیں حلف برداری سے روکنے اور ان کی رکنیت کو برخواست کردینے کی عدالت سے خواہش کی گئی تھی مجلس کے حیدرآباد کے وکلاء اور مقامی وکلاء نے درخواست گذار کی جانب سے پیش کردہ ثبوت آدھار کارڈ کو اعتماد میں نہ لینے پیدائشی سرٹیفکٹ کو ہی اعتماد میں لیا جاسکتا ہے کہے کر مجلسی وکلاء نے بحث کی تھی جبکہ درخواست کے وکیل ٹی گنگاریڈی نے آدھار کارڈ مسلمہ حیثیت رکھتا ہے آدھار کارڈ کے ثبوت کی بناء پر فیصلہ لینے کی اور انہیں رکنیت سے برخواست کردینے کی دلیل پیش کی تھی ۔دونوں فریقین کے بحث و مباحثہ کے بعد کیس کو 30؍ مئی تک ملتوی کیا تھا آج فاضل جج نے دوبارہ اس کیس کو 2؍ جون تک کیلئے ملتوی کردیا۔