مجلس دعوت الحق رجسٹرڈ کے تحت صوبہ پنجاب میں غیر آباد مساجد کی بازیابی کا کام جاری ۔ امداد درکار

عزیزان ملت: تقسیم ہند کے المیہ میں صوبہ پنجاب کی غیر آباد ہزاروں مساجد کے بازیابی و بازآبادی کی مہم ’’مجلس دعوت الحق رجسٹرڈ‘‘ کے زیر نگرانی جاری ہے۔ اور الحمد للہ مختلف اضلاع میں متعدد مساجد خطیر رقم دے کر اور بعض بلا معاوضہ دوبارہ بازیاب و باز آباد ہوچکی ہیں۔

یوں تو ٹرسٹ کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے کروڑ ہا روپئے درکار ہیں فی الوقت فوری طور پر چار ایسی مساجد کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے جہاں پچھلے ۷۰؍ سال سے آج تک نماز و اذان کی آواز تک نہیں سنی گئی اور وہاں باطل قوتیں پوری طرح سرگرم ہیں۔مقامات کی تفصیل فوٹوؤں میں درج ہے۔

مؤرخہ ۶؍ مئی ۲۰۱۸ء کوفوری طور پر اکیس لاکھ پچیس ہزار روپئے کی ادائیگی ضروری ہے تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کو ارتداد سے بچاکر ان کے ایمان کی حفاظت کے لئے اللہ کے گھر کی تعمیر ہوسکیں ۔

Account Name: Majlis-e-Dawatul Haq
Account No. 30684531553
Bank Name: State Bank of India
Branch: Zakir Nagar
IFSC Code: SBIN0008079
فون: 9310507505

چیرمین مجلس دعوت الحق رجسٹرڈ عبدالستار سلام قاسمی