مجلس ختم خواجگان و ذکر اسمائے حسنی

بیجا پور۔/4جون، ( پریس نوٹ ) پروفیسر ڈاکٹر سید تنویر الدین خدانمائی سابق صدر شعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب حضرت خواجہ امین الدین علی الاعلیٰ بیجا پوری قدس سرہ العزیز کی خانقاہ واقع بیجا پور میں 5جون یکشنبہ بعد نماز مغرب پہلی سالانہ مجلس ختم خواجگان اور ذکر اسمائے حسنی، درس حدیث و تلقین و ارشاد منعقد کی جارہی ہے۔ مولانا سید شاہد الدین ازہری ان مجالس کے روح رواں ہیں۔ نوجوان علماء مولانا محمد عارف ازہری نظری کانپور اور مولانا لطف الرحمن ازہری کشن گنج بہار سے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔