مجلس بلدیہ گلبرگہ کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

عہدہ داروں کی لاپرواہی پر کارپوریٹرس کی برہمی، تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت
گلبرگہ /17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میئر گلبرگہ مجلس بلدیہ بھیم ریڈی پاٹل کی صدارت میں بلدیہ کے شعبہ جات تعمیرات برقی لائٹ صحت عامہ و دیگر شعبوں کے اہم عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ قائد برسر اقتدار پارٹی جناب سید احمد قائد حزب اختلاف پارٹی ڈپٹی میئر شرنما یلپا نائیکوڈی چیرمین ہیلتھ جناب محمد شفیع الدین، چیرمین فینانس ، فیاض حسین، چیرمین اکاونٹس محترمہ آمینہ اعظم پڈیل ، چیرمین ورکس، ملیکارجن ٹینگلی کمشنر کٹی منی سریکانت زون کے کمشنر، شمس الدین AEE ، محمد حاجی پٹیل AEE، جادھو AEE، ہیلتھ آفیسر عبد الرحمن، ٹکنیکل ایڈوائزر سنگپا،اس اجلاس میں موجود تھے۔قائد برسر اقتدار پارٹی سینئر کارپویٹر جناب سید احمد نے سٹی کارپوریشن کے تحت تعمیراتی کاموں میں سست روی پر عہدیداران کو آڑے ہاتھوں لیا اور کمشنر کے علاوہ تین زون کمشنر کو ہدایت دی کے وہ اپنے کام میں کاہلی کے ذریعے اپنے عہدے کی عزت کو کم نہ کریں اس بات پر سینئر کارپوریٹرسید احمد نے سخت اظہار تاسف کیا کہHKRDBمیں منظورہ فنڈس کے استعمال میں ہورہی غیر معمولی تاخیر کی ذمہ داری کس پر ہے اور کلبرگہ میں ترقیاتی کام ٹھپ پڑگئے ہیں جس کے نتیجہ میں ناصرف کرناٹک سرکار بلکہ ضلع انچارج وزیر الحاج قمر الاسلام کی جانب سے جاری کئے گئے فنڈس ضائع ہو جائیں گے اور عوام میں ہماری نیک نامی پر آنچ آنے کا خطرہ ہے سید احمدنے صفائی کے کام کی سفارش کرنے والے عہدیداران پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا کیوں کہ بل کی ادائیگی کے بعد تمام صفائی کے کام بند ہوگئے ہیں آخر یہ بل وصول کرنے والے کہاں بھاگ گئے۔ چیرمین ہیلتھ کمیٹی محمد شفیع الدین بتایا کہ پورے شہر میں صفائی کاکام ٹھپ ہے جس کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو۔محمد شفیع الدین نے کہا کہ ترقیاتی کام نالیوں کے کام ناقص ہیں لیول کی مینٹین نہیں کیا گیا ہے تھرڈ پارٹی رپورٹ کا معاملہ رشوت کا گھر بنا ہوا ہے۔ تھرڈ پارٹی رپورٹ کے لزوم کے بعد کاموں کا معیار مزید خراب ہوگیا ہے۔ محمد شفیع الدین نے کہا کہ صفائی کے تمام رد کئے گئے بل لیکر جو لوگ غائب ہوئے ہیں ان کا کیا کریں گے اس خصوص میں تحت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا کمشنر نے تیقن دیا کہ انہیں طلب کیا گیا ہے اور صفائی کے کام پر توجہ دی جائے گی سید احمد نے کہا کہHKRDBمیں چار ٹینڈر ہوئے اور ایک ہی کام میں پیش رفت ہوئی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انجینئرس کو کام کرنے میں دلچسپی کم ہے آخر آپ لوگ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کرتے ہوئے کس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور مزید تاخیر کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور پوری تفصیلات سے ضلع نگران کار وزیر کو وقت کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو اب اندھیرے میں نہیں رکھا جاسکتا۔ اس دوران میئر بھیم ریڈی پاٹل کرکندہ اور کمشنر کٹی منی سریکانت کے درمیان، گرما گرم مباحثہ ہوا اور میئر نے تمام مسائل کے حل کے لئے سب کو وقت دیا۔ Zone 3دفتر میں عہدیداران کی عدم موجودگی پر زونل کمشنر محمد حاجی پٹیل پر دباؤ بنایا گیا اور سخت تاکید کی گئی کے وہ اپنے دفتر کو پوری طرح مستعد رکھیں کام میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی گئی جانب فیاض حسین چیرمین فینانس کمیٹی نے کمشنر سے شکایت کی کہ وہ بعض مقامات پر سہولت دے رہے ہیں جن مقامات پر سہولیات کا فقدان ہے اور شہر کے ترقیاتی کام و صفائی کے معاملے سے انہیں آنکھ نہیں چرانی چاہئے۔