گدوال ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ گدوال مسز بنڈلہ پدماواتی کی زیرصدارت بلدیہ کونسل ہال میں ماہانہ عام اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ایجنڈہ میں امور نمبر 7 جس میں شہر گدوال کی سڑکوں پر سنٹر لاٹینگ سسٹم (LED) کے انعقاد کولے کر ٹی آر ایس کونسلر مسز پریہ سری اور پرجانی نے صدر بلدیہ سے دریافت کیا کہ (LED) سسٹم کے لانے ہیں سولار سسٹم کے لائٹ کا نصب عمل میں لایا جاتا تو مناسب نتیجہ ہوسکتا تھا اس مسئلہ پر کانگریس اور ٹی آر ایس اراکین کے درمیان کافی دیر تک بحث چلتی رہی اسی درمیان آزاد کونسلر مسٹر بھیم سین راو نے شہر کے نیو بس اسٹانڈ سے متصل کروڑہا روپیہ کی بلدیہ اراضی کو لیکر کمشنر بلدیہ مسٹر اسحاق خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس اراضی کو بلدیہ گدوال نے اب تک آفیسر اپنے قبضہ کیوں نہیں لیا اور اس کی حصار بندی کیوں نہیں کی گئی اس سوال پر جواب دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ اراضی سے متعلق تمام تفصیلات سے ضلع کلکٹر محبوب نگر شریک کلکٹر میونسپل نظم و نسق کو ایک خط ذریعہ آگاہ کیا گیا وہاں سے ہدایت ملتے ہی ہم اس اراضی پر قانونی کارروائی کرینگے بعدازاں کانگریس کونسلر محمد اسحاق نائب صدر بلدیہ مسٹر شنکر نے حکومت کی جانب سے منعقدہ فوڈ سیکوریٹی اور وظائف سروے سے متعلق عوام میں پائی جانے والی تشویش اور خامیوں سے واقف کروایا ۔ کانگریس کونسلرس نے بالخصوص سروے عہدیداروں کی جانب سے برتے جانے والے تساہل کی پر زور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سروے کے عملہ میں شفافیت لازمی ہے اس موقع پر تمام اراکین بلدیہ نے عوام کو درپیش مسائل پر طویل مباحث کرتے ہوئے عہدیداروں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیرجانب داران رویہ اختیار کریں فلور لیڈر کانگریس پارٹی تیگا راجو نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اراکین ریاستی وزیراعلی مسٹر چندرا شیکھر راو نقش قدم پر چلیں ناکہ شہر کی ترقی میں رکاوٹ میں کانگریس رکن بلدیہ محمد اسحاق نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے تساہل کے باعث آج اس کے نتائج عوام بھگتنے پر مجبور ہیں ۔