تانڈور۔3جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ تانڈور کی تشکیل کا آج 3جولائی سے کو ایک سال مکمل ہوا ۔ دفتر بلدیہ میں اس موقع پر جلسہ منعقد ہوا ۔ شریمتی وجئے لکشمی صدر نشین نے اپنی تقریر میں تانڈور شہر میں تیزی پیدا کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ اس کیلئے مرکزی سرکار سے جاری کردہ دو کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے ۔ سید ساجد علی نائب صدر نشین بلدیہ تانڈور ‘ عبدالرزاق فلور لیڈر ٹی آر ایس ‘ محمدی بیگم رکن بلدیہ اور دوسروں نے خطاب کیا ۔ مجلس بلدیہ تانڈور کا ایک سالہ جشن منایا گیا ۔ چیرمین نے کیک کاٹا اور شرکاء نے صدرنشین کی بکثرت گلپوشی کی ۔