کریم نگر۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میئر بلدیہ سردار رویندر سنگھ کی صدارت میں اسٹانڈنگ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ برائے نام منعقدہ اس اجلاس میں شہر میں کے سی آر کی اسکیم کے سلسلہ میں تقریباً 100 کروڑ کے خرچ سے روبہ عمل آر اینڈ بی عام سڑکوں کے ترقیاتی کاموں میں معیار کی برقراری پر توجہ نہیں دی جارہی ہے اور کام انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ آر اینڈ بی کی سڑکیں بری طرح سے خراب ہوچکی ہیں اور عام سڑکوں کی جو مرمت کی جارہی ہے وہ کہاں چل رہا ہے سمجھ سے باہر ہے۔ کہیں بھی کام نہیں ہورہا ہے ارکان نے شکایت کی۔ اس سلسلہ میں ایک مکتوب آر اینڈ بی کو روانہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس سلسلہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی کہ آر اینڈ بی کو لیٹر لکھا جائے۔ بھگت نگر ریزروائر کو انٹرکنکشن دے، ریزروائر کے حدود میں 24/7 پانی کی سربراہی کیلئے پائپ لائن ڈالے جانے کیلئے منظوری دے دی گئی۔ اس اجلاس میں کونسل کے ارکان اے سریتا، کے ودیا انچارج کمشنر وینکٹیشم وغیرہ شریک تھے۔