مجلس بلدیہ کریم نگر کا پہلا اجلاس، گرما گرم مباحث

کریم نگر۔/26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کا پہلا خصوصی اجلاس کافی گرما گرم بحث و مباحثہ کے دوران ریکارڈ سطح پر قریب 8گھنٹے تک چلتا رہا۔ اس اجلاس میں ایجنڈہ میں درج کردہ موضوعات کے ساتھ شہر کے دیگر مسائل پر بھی بحث و مباحثہ ہوا۔ میئر سردار رویندر سنگھ کی صدارت میں میونسپل میٹنگ ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں حالیہ منعقدہ ہمارا وارڈ ہمارا منصوبہ پروگرام میں پیش کردہ درخواستوں کے تعلق سے بھی زیر بحث لایا جاکر اس کے تحت 228.30 کروڑ روپئے کے خرچ کی تخمینہ رپورٹ کی بھی منظوری دے دی گئی اور حکومت کو بھیجے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپیشل آفیسر کے دور میں آؤٹ سورسنگ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے تعلق سے ایجنڈہ میں شامل کرنے پر کارپوریٹرس کے اعتراض اور احتجاج کے باعث اسے التواء میں رکھ دیا گیا۔ اسپیشل آفیسر کلکٹر کے طرز عمل خواتین کارپوریٹرس نے شدید مخالفت کی۔ شہر میں 50 ڈیویژنوں میں 21ڈیویژنوں کے ماسوا تمام ڈیویژنس میں پائپ لائنوں کی تنصیب ، تبدیلی و مرمت کیلئے 3.20 کروڑ روپئے کا تخمینہ منصوبہ پیش کرنے کرنے پر اس کی بھی منظوری دے دی گئی۔ مختلف دیگر کاموں کی عمل آوری کے تحت ایجنڈہ میں شامل آؤ, سورسنگ تقررات کو کونسل نے منظوری دے دی۔ 27موضوعات پر درج کردہ خصوصی اسپیشل آفیسر کے زمانہ میں منظوری کے تحت 4کے ماسوا سبھی کی منظوری دے دی گئی۔ صبح 11بجے شروع کئے گئے اجلاس کا اختتام شام 7بجے ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں کانگریس پارٹی میونسپل فلور لیڈر جی مادھوی نے میئر رویندر سنگھ اور کمشنر کے رمیش کے خلاف بولنا شروع کیا۔ اسی دوران کچھ ٹی آر ایس کارپوریٹرس نے جواب دینے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی خاموش بیٹھے رہنے کیلئے کہا اور اپنی بات پوری کرنے کی کوشش کی۔ اجلاس کے آغاز سے قبل تلنگانہ شہیدان اور جمعرات کو ہوئے ریل حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ بعد ازاں مادھوی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27خاتون کارپوریٹرس ہیں لیکن ہمیں میونسپل دفتر میں علحدہ چیمبر نہیں دیا گیا ہے۔ ایک اور خاتون کارپوریٹر نے شکایت کی کہ رات 11بجے ایجنڈہ کی کاپی حوالے کی گئی ہے اس پر ہم کیا تیاری کرکے آسکتے ہیں۔ڈپٹی میئر گوگیلا رمیش نے ٹی آر ایس کارپوریٹرس اور کانگریس کارپوریٹرس کے درمیان نقلی جھڑپ شروع ہوتے دیکھ کر مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو خاموش کروایا، ہر ایک کو بولنے کا موقع دیں اپنی باری آنے پر جواب دینے کی خواہش کی۔ بی جے پی بنڈی سنجے نے احتجاج کرتے ہوئے رمضان کے لئے مفت برقی روشنی سربراہی شہر میں چوراہوں، مساجد پر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے تو گنیش منڈپوں کو بھی مفت برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں جب یہ بات کررہے تھے تو کسی نے بھی کوئی توجہ نہیں دی بلکہ خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ سبھاؤں میں درخواستیں لی گئی ہیں لیکن حاصل کردہ درخواستوں پر کس طرح کی کارروائی کی گئی ہے واقف کروانے کا مطالبہ کیا۔ آکولا پرکاش کارپویٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے کہا کہ بدعنوانی اور رشوت خوری سے پاک انتظامیہ ہونا چاہیئے، اس طرح ترقی کے لئے کوشش کرنے کو کہا ہے،

انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں بغیر رشوت کے کام نہیں ہوتا یہ عام بات ہے اسے غلط ثابت کرنا ہوگا۔21ویں ڈیویژن میں سڑک تعمیر کی گئی ہے لیکن ابھی سے کئی جگہ سڑک خراب ہوچکی ہے، اس لئے کاموں کے کروائے جانے میں معیار کو باقی رکھنے کا کنٹراکٹر سے معاہدہ کروایا جائے۔ بونالہ سریکانت نے سوال کیا کہ ویویکانند کے مجسمہ نصب کرنے کی منظوری قرارداد ہونے کے باوجود کیوں نصب نہیں کیا جارہا ہے۔ بعض کارپوریٹرس نے شہر میں 500بستر والے سرکاری دواخانہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشش کی، زیادہ تر خواتین کارپوریٹرس نے صفائی، پانی کی سربراہی میں وقت کی پابندی اور ڈیویژنوں کی آبادی کے حساب سے صفائی کے مزدوروں متعین کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کارپوریٹر جیوتا مالا نے کہا کہ میرے ڈیویژن میں تجارتی ادارہ جات ہیں یہاں بہت کچرا جمع رہتا ہے روزانہ صفائی کا مطالبہ کیا۔ سری دیوی کارپوریٹر نے کہا کہ میرا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں ہے کیونکہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے میرے ڈیویژن میں بہت سارے مسائل ہیں میئر اور دیگر عہدیدار اس جانب توجہ دیں۔ جئے سری نے کہا کہ یہ پہلا اجلاس شور شرابہ افراتفری کے ساتھ ہورہا ہے جو لمحہ فکر ہے۔