عوام کو بندروں کے حملوں سے بچانے کونسلرس کا مطالبہ
میدک /28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ میدک کا ایک خصوصی اجلاس ارکان معاون کے انتخاب اور کونسل میں کنٹراکٹ کمیٹی کے ارکان اور پینل کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کے سلسلے میں چیرمین بلدیہ اے ملکا رجن گوڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جنرل زمرہ کے تحت سابق کونسلر ٹی آر ایس کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری ایس سی ایس سیل ایم گنگا دھر کا بہ اتفاق آراء انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح اقلیتی کوٹہ کے تحت صدر ٹاؤن اقلیتی سیل ٹی آر ایس سید صادق، اقلیتی قانون کوٹہ کے تحت ٹی آر ایس قائد سید منیر الدین کی اہلیہ سیدہ اسماء منیر کا انتخاب بھی بہ اتفاق آراء عمل میں آیا۔ صدر نشین بلدیہ ملکا رجن گوڑ نے تینوں منتخب ارکان معاون کا کونسل میں تالیوں کی گونج میں اعلان کیا اور سبھی کو چیرمین، وائس چیرمین اشوک کے علاوہ ساتھی کونسلرس نے مبارکباد پیش کی۔ اس اجلاس میں کنٹراکٹ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے بی دیواکر کونسلر وارڈ نمبر 14، شریمتی جی جیوتی کونسلر وارڈ 23، ڈی لکشمی کونسلر وارڈ 21، جی اتسویا اروند کونسلر وارڈ 15، جی ایشنودا کونسلر وارڈ 10، ایم وجے لکشمی کونسلر وارڈ 5، بٹی سلوچنا موہن کونسلر وارڈ 19 کی نامزدگی عمل میں آئی۔ اسی طرح پینل کمیٹی میں 7 کونسلرس کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں اے نرسملو وارڈ 12، اے ایشودا وارڈ 25، وی سلوچنا ریڈی وارڈ 13، محترمہ آمنہ حمید وارڈ 7، اے چندرا کلا روی وارڈ 16، ڈی رادھا گوند وارڈ 24 اور چلہ گائتری سدھاکر وارڈ 3 شامل ہیں۔ بعد ازاں کونسل کا مختصر سا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ کونسلر خواجہ سہیل محی الدین نے میدک ٹاؤن میں سابق کونسل کی جانب سے محاصل آبرسانی کو 100 روپئے سے 200 روپئے کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے آبرسانی کے ماہانہ بل اور میوٹیشن فیس میں تخفیف کا مطالبہ کیا۔ جس پر صدر نشین نے آبرسانی میں تخفیف کرنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں غور کرنے کا تیقن دیا اور میوٹیشن فیس کے مسئلہ کو اسٹیٹ کی پالیسی قرار دیا۔ کونسلر مدھو سدن راؤ اور کونسلر چندرا کلا نے میدک ٹاؤن میں بندروں کی بہتات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میں شہریوں پر بندروں کے حملوں میں روزانہ کہیں نہ کہیں زخمی ہونے کے واقعات سے واقف کرایا۔ انھوں نے بندروں سے شہریوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔ کونسلر انل کمار نے ان کے وارڈ میں ریلائنس ٹاور کی تنصیب کی مخالفت کی اور کمشنر بلدیہ سے تنصیب کے کاموں کو روک دینے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹاور کی تنصیب سے وارڈ کے عوام کو اس کی زہریلی شعاعوں سے خطرہ ہے۔ جس پر چیرمین نے ٹاور کی تنصیب کے کاموں کو روک دینے کے احکامات جاری کئے۔اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ وینکٹیشم، ڈپٹی ای ای رامیشور راؤ، اے ای جی آئی کمریا، منیجر سرینواس، آر آئی معز الدین، وائس چیرمین راگی اشوک اور کونسلرس گائتری سدھاکر، وینکٹ، گائتری ملک، ایم اے سلام، آمنہ حمید، سرینواس، ایم وجے لکشمی، اے نرسمہلو، دیواکر، نومنتخب معاون ارکان مسرز سید صادق، ایم گنگادھر، سیدہ اسماء منیر کے علاوہ دیگر کونسلرس بھی موجود تھے۔