مجلس بلدیہ عادل آباد کا اجلاس ، 5 منٹ میں 19 نکات کو منظوری

عادل آباد /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد مجلس بلدیہ کا ماہانہ اجلاس صدرنشین شریمتی آر م نیشا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ صرف پانچ منٹ کے دوران 19 نکات پر موجودہ ایجنڈے کو جہاں ایک طرف ٹی آر ایس اراکین بلدیہ کی جانب سے منظوری دی گئی وہیں دوسری طرف نائب صدر بلدیہ محمد فاروبق احمد ، کانگریس کے مسٹر اے اجئے ، بی جے پی کے مسٹر جوشی کے علاوہ دیگر اراکین نے اینجنڈے میں موجودہ نکاحت نمبر 9 کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ مسٹر ایم وینکٹیشم کے اجلاس میں داخل ہوکر ایک تحریری یادداشت پیش کیا۔ ان قائدین نے بعد ازاں میڈیا سے مخاطب ہوکر صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی آر منیشا پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی من مانی کرتے ہوئے نرمل کی ایک ایسی سوسائٹی کو ٹنڈرز فراہم کر رہی ہیں جس کے بناء پر زائد از 300 ملازمین جو برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں روزگار سے محروم کیا جارہا ہے ۔ کنٹراکٹ کے بنیا پر یومیہ اجرت پر خدمات کرنے والے صفائی ملازمین میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے ۔ بلدی کونسلرز نے صدرنشین بلدیہ پر مزید الزام عائد کریت ہوئے کہا کہ وہ پس پردہ رہنے رشتہ دار کو ٹنڈر فراہم کرتے ہوئے یومیہ اجرت پر تقرر کئے جانے والے ملازمین سے ایک تا دیڑھ لاکھ روپئے فی کس رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں ۔ 4.5 کروڑ کے سیلف ٹنڈر میں 4.99 زائد رقم کا مزید اندراج کرتے ہوئے عادل آباد مجلس بلدیہ پر سالانہ 25 لاکھ روپیوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے رجوع ہونے اور تحقیقات کرانے سے اتفاق کیا ۔ کمشنر بلدیہ نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ نائب صدر بلدیہ اور اراکین کی جانب سے پیش کردہ تحریری شکایت کو ضلع کلکٹر سے واقف کرواتے ہوئے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کام انجام دیں گے ۔