مجلس بلدیہ بیدر کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کاتیقن

بیدر۔2اپریل (پریس نوٹ ) محترمہ فاطمہ انور علی صدرنشین مجلس بلدیہ بیدر نے صدر نشین منتخب ہونے پر تمام سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت صدرنشین بلدیہ ‘ بیدر کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کروانگی اور جو بھی عوامی مسائل حل طلب ہو بہ مجھ سے رجوع کریں وہ اس کی یکسوئی کرے گی۔فاطمہ انور نے بعض گوشوں سے ان کے خلاف چلائی جانے والی اخباری مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی فرقہ یا قوم یا پارٹی کی نمائندہ نہیں ہے بلکہ بلدیہ بیدر کی صدرنشین ہیں اور ان کی عوامی بڑھتی مقبولیت سے چراغ پا ہوکر بعض عناصر ان پر فرقہ پرستی کا الزام لگارہے ہیں جس کی انہوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور عوام کو ان سے رجوع ہونے کی اپیل کی ہے ۔ مزید معلومات فون نمبر 08105485786 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔