مجلس بلدیہ بودھن میں دو کمیٹیوں کی تشکیل

بودھن۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ بودھن کے کل ہوئے اجلاس میں دو کمیٹیاں ، پیانل کمیٹی اور کنٹراکٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کنٹراکٹ کمیٹی کیلئے وجاہت النساء بیگم ، کونڈرا چندرا کلا، مشتاق احمد، جی دھرم پوری، بی ویرا سوامی ، میر نظیر علی ، بی لتا کا اور پیانل کمیٹی کیلئے ڈی پول، وی ونیتا، شیخ اطہر احمد ، کنیزہ محمودہ، بی روی، خواجہ شرف الدین اور سنگم بھرت کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ کنٹراکٹ کمیٹی اور پیانل کمیٹی میں سات، سات ارکان بلدیہ منتخب قرار دیئے گئے۔ اس اجلاس کی صدارت چیرمین بلدیہ مسٹر ایلیا نے کی ۔ یہ انتخابات رکن اسمبلی بودھن مسٹر شکیل عامر کی راست نگرانی میں منعقد ہوئے۔