مثالی دلیری کیلئے جموں و کشمیر کے ملازم پولیس کو شوریہ چکرکا اعزاز

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ایک پولیس کانسٹبل کو بعداز مرگ شوریہ چکر اُن کی مثالی دلیری پر دیا گیا ہے جبکہ اُنھوں نے ریاست میں عسکریت پسندوں سے مقابلے کے دوران مثالی دلیری کا مظاہرہ کیا تھا۔ منظور احمد نائک متوطن اُڑی ضلع بارہمولہ نے نفو ندیم پورہ دیہات جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 5 مارچ 2017 ء کو عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ وہ عسکریت پسندوں کے محاصرے اور تلاشی کارروائی میں شامل تھے جو پولیس، راشٹریہ رائفلس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی تھی۔
گورکھپور کے قریب کاٹھ گودام ۔ ہوڑہ باغ اکسپریس کو حادثہ
نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کاٹھ گودام سے ہوڑہ باغ جانے والی اکسپریس کے پچھلے ڈبے کے 4 پہیے پٹری سے اُتر گئے۔ کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہاکہ آخری ڈبے کے پچھلے 4 پہیے پٹریوں سے اُتر گئے تھے جبکہ گاڑی ڈومون گڑھ یارڈ نزد گورکھپور میں دوپہر ایک بجے داخل ہورہی تھی۔