متھوٹ فینانس ڈکیتی معمہ حل نہ ہوسکا

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد میں متھوٹ فینانس میں پیش آئی ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ڈی جی پی انوراگ شرما نے آج میڈیا کو بتائی ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ واردات میں ملوث گروہ کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی 16 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور اعلی افسر پڑوسی ریاستوں میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم بہت جلد اس گروہ کو گرفتار کرلیں گے ۔ انوراگ شرما نے گجرات میں پیش آئے واقعہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ریاست کرناٹک اور شہر میں ہوئی واردات میں مماثلت ہے۔