متھرا (یو پی) ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منڈی سمیتی علاقہ کے ضلعی مجسٹریٹ سروگیہ رام مشرا نے پنجشنبہ کو زور دیکر کہا ہیکہ یہاں اسٹرانگ روم میں رکھے ہوئے ووٹر مشینوں کے تحفظ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت ایک امیدوار کی جانب سے چوہوں سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر تشویش ظاہر کرنے کے جواب میں کہی۔ حشرت الارض کی جانب سے ای وی ایمس کو نقصان پہنچنے کا متھرا کے راشٹریا لوک دل کے امیدوار نریندر سنگھ نے اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ مشرا نے کہا کہ ووٹرس مشینس مرکزی صیانتی فورسیس کی نگرانی میں ہیں اور وہ کسی بھی آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ صیانتی فورسیس کو اس سلسلے میں یہ ہدایات دی جاچکی ہیں۔