ممبئی ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سینئر بیٹس وومن متھالی راج کو جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوور کی سیریز جس کا 24 نومبر کو آغاز ہورہا ہے، کیلئے قومی ونڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ متھالی جوکہ 2005ء سے ہندوستانی ٹیم کی قیادت کررہی ہیں، تاہم انہیں کچھ وقت کیلئے انجم چوپڑہ جھولن گوسوامی کی قیادت میں بھی کھیلنا پڑا ہے۔ متھالی راج 150 ونڈے اور 46 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرچکی ہے اور 31 سالہ کھلاڑی میڈل آرڈر کی ایک قابل بھروسہ بیٹس وومن ہیں۔