یلاریڈی ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں فوت ہونے والے منڈل تاڑوائی کے 44سالہ سدی رام ریڈی کے خاندان کو اندرا کرانتی پدم سی سی مسٹر سرینواس‘ موضع گروپ صدر لکشمی نے پانچ ہزار روپئے مالی امداد تقسیم کی ۔ متوفی عام آمدی بیمہ اسکیم میں رکن ہے ۔ باقی 70ہزار روپئے متوفی کی بیوی کے بینک کھاتہ میں جمع کردیئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ متوفی جنا شری بیمہ یوجنا اسکیم میں بھی ممبر ہونے پر مزید ایک لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر سیمہ مترا وانی‘ وی آر او بھکشا پتی ‘ سجاتا موجود تھے ۔ منڈل کے کونڈا پور علاقہ میں متاثرہ سرینواس کو پانچ ہزار روپئے مالی امداد کا چیک APM مسٹر معز نے حوالے کیا۔ ان دنوں راملو کی موت ہونے پر اس کے بیٹے سرینواس کو امداد فراہم کی گئی ۔ باقی70ہزار ہزار روپئے بینک کھاتہ میں جمع کردیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سی سی نوین ‘گروپ صدر لکشمی‘ سی اے بھاگیہ لکشمی موجود تھے ۔