متوفی کے خاندانوں کو امداد کا مطالبہ

یلاریڈی ۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سڑک حادثہ میں پوچیا نامی دو افراد کی درد ناک ہلاکت پر یلاریڈی کانگریس قائد و انچارج حلقہ مسٹر سریندر نے ڈیمانڈ کیا کہ ریاستی حکومت ان دو خاندانوں کو راحت پہنچائے ۔ انہوں نے متوفی کے خاندانوں سے ملاقات کی ۔ خودکشی کرنے والے کسان کے خاندان کو جس طرح ایکس گریشیا منظور کی گئی اس طرح ان خاندانوں کو بھی ایکس گریشیا کا اعلان کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔کانگریس قائد مسٹر سریندر نے حکومت کو حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔