یلاریڈی ۔ 8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ زرعی تخم سنٹر میں آم کے باغ کا ہراج عمل میں آیا ۔ یلاریڈی منڈل کے ماچاپور علاقہ سے تعلق رکھنے والا سدھاکر نے 86 ہزار روپئے میں آم کے باغ کو اپنے نام کرلیا ہے ۔ ہراج میں جملہ 19افراد نے حصہ لیا جس میں زائد قیمت لگانے والے سدھاکر کو باغ دستیاب ہوا ۔ جے ڈی اے مسٹر نرسمہا نے مزید بتایا کہ گذشتہ ان ہی درختوں کو 25ہزار روپئے میںہراج کیا گیا تھا ۔ مالتمیدہ تخم سنٹر میںدھان تخم کی پیداوار میں کام نہ آنے والے تخم کو مسٹر نرسمہا کی نگرانی میں ہراج کیا گیا ۔ سنٹر میں 87کنرٹل بی پی ٹی دھان ۔240 کنٹل ‘ تیلور دھان 8.50کنٹل ‘1001دھان اور 9کنٹل 1010دھان ہراج کئے گئے جس میں تین رائس میل والوں نے کم دام بولنے پر حیدرآباد کے راگھویندر ا رائس میل ذمہ داروں نے آن لائن پر کوڈ کیا پھر بھی مقررہ قیمت نہ آنے پر دھان کا ہراج مکمل نہ رہا ۔ پھر ایک بار حیدرآباد والوں سے بات کر کے فیصلہ کرنے کی بات کہیں ۔ اس موقع پر تحصیلدار شیوا راجیا ‘ اے او سورتی ‘ آر آئی انیل موجود تھے ۔