متوازن شخصیت میںوالد کا کردار

ایک مہربان اور پرشفقت باپ بچے کی شخصیت اور کردار کی تعمیر میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔مہربان مسکراہٹ، سرمئی مائل رنگ کے حامل بال، جھریوں سے بھرپور چہرہ … یہ پہچان اس شخصیت کی ہے جس کی اہمیت ہر فرد کی زندگی میں بنیادی قرار دی جاتی ہے۔

ان کی مسکراہٹ میں بچوں کے خوبصورت مستقبل کی نوید پوشیدہ ہوتی ہے۔ تابناک مستقل کے حصول کی سعی یہ ان کی پیدائش کے اول روز سے ہی مستقرل کررہے ہوتے ہیں۔ آپ نے درست پہچانا یہ شخصیت ایک والد ہی کی ہے جو بچے کی جذباتی اور ذہنی نشوونما کرنے کا بیڑا اٹھا کر اس کے اچھے کردار کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ایک مہربان اور پرشفقت باپ بچے کی شخصیت اور کردار کی تعمیر میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ جب بچہ غمگین ہوتا ہے تو یہ اس کے ساتھ غمزدہ ہوتا ہے اور جب ہنستا ہے تو والد کے چہرے پر بھی رونق کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کی مہربان چھاؤں تلے بچہ اپنی زندگی کے قیمتی سال گذارتا ہے۔ جب بچہ چلنا سیکھتا ہے تو یہ اسے اونچ نیچ سے بچاتے ہیں۔ جب پہچان کے دور کا آغاز کرتا ہے تو اس کے بے سروپا اور غیر اہم سوالوں کو بھی اہمیت دیتے ہوئے اس کا جواب دینا مشفق والد ضروری سمجھتا ہے جب وہ کھیلنا سیکھنا چاہتا ہے تو اس کو اپنی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ایسے میں وہ بچوں کے ساتھ بذات خود بچہ بن کر اس کے ذہن کو جلا بخشتا ہے ایسے میں والد کی اہمیت اور ذمہ داری ماں کے برابر ہی محسوس ہوتی ہے۔