متوازن خوراک استعمال کرنا آسان ہوگا

ذرا سوچیں اگر کوئی ایسی مشین ہوتی جو کھانے کی کسی بھی چیز کو اسکین کرکے اس کی کیلوریز کے بارے میں بالکل درست معلومات فراہم کردیتی تو آپ کے لئے ایک متوازن خوراک استعمال کرنا کتنا آسان ہوجاتا۔ بتاتے چلیں ، اب یہ خواب محض خواب نہیں رہا بلکہ سائنس دانوں نے ایسی ڈیوائس ایجاد کرلی ہے، جو کھانے کو اسکین کرکے اس کی غذائیت اور کیلوریز کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ اسپیکٹرو میٹر جیسی اس مشین کو بہ آسانی اپنے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مشین کے ذریعہ پھل اور سبزیوں کے علاوہ غذا کو اسکین کرکے اس میں موجود کیلوریز، کولیسٹرول، پروٹین، کاربوہائیڈریڈ کی درست مقدار بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔